Scandal Girl by Syed Mustafa Ahmed NovelR50434

Scandal Girl by Syed Mustafa Ahmed NovelR50434 Last updated: 11 December 2025

425.3K
20

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Scandal Girl by Syed Mustafa Ahmed

اس نے ایک نظر میری طرف دیکھا جیسے سوچ رہی ہو کہ کچھ کہے یا نہ کہے۔
میں نے دوبارہ نرمی سےکہا اگر آپ کو ٹھنڈ لگ رہی ہے تو جیکٹ لے لیں
اب کی بار اُس کی آنکھوں میں نمی تھی اور اس کے اگلے الفاظ نے میرے ہوش اڑا دیٸے۔۔۔
اُس نے بھیگی اور کانپتی آواز میں کہا۔۔
کیا آپ مجھے کچھ کھانے کے لٸے خرید کے دے سکتے ہیں میں نے تین دن سے پانی کے سوا نہ کچھ کھایا ہے نہ پیا۔۔۔
ایک پل کو تو میری سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ہی ختم ہو گٸی۔۔
تین دن سے کھانا نہ کھانے کا مطلب تھا 722 گھنٹے بھوکا رہنا۔۔۔
اف خدایا اب مجھے سمجھ آٸی کہ اس کا جسم اور آواز کیوں کپکپا رہی تھی۔
جب انسان حد سے زیادہ بھوک برداشت کرتا ہے یاچوبیس گھنٹے تک کچھ نہیں کھاتا تو یہ نوبت آتی ہے۔۔
اس کا جسم بھوک کی شدت سے کپکپانے لگتا ہے۔۔
میں نے موباٸل میں ٹاٸم دیکھا ساڑھے چار بج رہے تھے
اس کا کردار جو بھی تھا اس وقت اُس کی مدد کرنا اِس چیز سے زیادہ اہم تھا۔۔
ہو سکتا تھا کہ لوگ اُسے میرے ساتھ دیکھ کہ یہ بھی سمجھتے کہ میں اُس کے ساتھ رات گزار کے اب ڈراپ کرنے جا رہا ہوں یا ناشتہ کروا رہا ہوں۔۔۔۔
لیکن مجھے اِس وقت اِن باتوں کی پرواہ نہیں تھی اِس وقت عزت سے زیادہ انسانیت نبھانا ضروری تھا۔۔۔
میں نے اُس کی بات کا جواب دیٸے بنا گاڑی سٹارٹ کی اور سہراب گوٹھ کی طرف موڑ دی کیونکہ اِس وقت وہاں ہی ناشتہ مل سکتا تھا۔۔۔۔