Kis Maan Pe Tujko Azmaao By Amna Mehmood Readelle50145 Last updated: 17 August 2025
Rate this Novel
Kis Maan Pe Tujko Azmaa
By Amna Mehmood
گاڑی میں اس وقت مکمل خاموشی کا راج تھا. شایان ڈرائیونگ کرتے ہوئے بار بار اپنے برابر بیٹھی ہوئی دعا کو دیکھ رہا تھا. میرا نہیں خیال کہ ڈاکٹر نے کچھ ایسا کہا ہے کہ تمہاری بولتی بند ہوگئی ہے. شایان نے ہلکے سے مسکراتے ہوئے دعا پہ طنز کیا مگر دعا مسلسل گزرتے گھروں کو غور سے دیکھ رہی تھی. ڈاکٹر کے خیال میں تم بالکل ٹھیک ہو اور میرا بھی تمہارے بارے میں یہی خیال تھا. شاید تمہیں معلوم نہیں مگر میں نے آکسفورڈ سے سیکالوجی میں ماسٹرز کیا ہوا ہے. شایان نے دعا کو فخر سے بتایا مگر دعا کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہ دیکھ کر اسے غصہ آنے لگا. یہ تو دعا تھی اگر اس کی جگہ سرمد ہوتا تو اب تک وہ اسے گاڑی سے باہر پھینک چکا ہوتا. گاڑی میں پھر پہلے والی خاموشی چھا گئی. شایان نے اپنے غصے کو قابو کرنے کے لیے ڈیش بورڈ پر پڑی سگریٹ کی ڈبیا جیسے ہی اٹھانا چاہیے دعا نے اسے پکڑ کر گاڑی سے باہر پھینک دیا. دعا کے اس عمل پر شایان نے ایک جھٹکے سے گاڑی روکی. یہ حرکت آج تو کی ہے دوبارہ مت کرنا. شایان کا غصہ اس کے الفاظ اور آنکھوں کی لالی سے واضح ہو رہا تھا. بس اتنی سی بات بھی برداشت نہیں ہو سکی اور کل جو مجھ پر الزام لگا رہے تھے اس کے بارے میں کیا خیال ہے ........ ؟؟ ہم عورتیں ہی ہیں جو تم جیسے مردوں کی بکواس برداشت کر لیتیں ہیں ورنہ ہماری جگہ تم ہو تو کوئی شادی بھی کامیاب نہ ہو. _______ دعا دے فوراً جواب دیا. تم لڑکیاں اب پہلے کی طرح معصوم اور بھولی بھالی نہیں رہیں.جن پر مرد ظلم کرتے تھے اور وہ چپ چاپ اپنا گھر بسانے کے لیے برداشت کر لیتی تھیں. تم لوگ اب بہت چالاک ہو گئی ہو. ہم لڑکے شیشے کی طرح صاف ہوتے ہیں. جو بھی کام اچھا یا برا کرتے ہیں ڈنکے کی چوٹ پر کرتے ہیں. تمہاری طرح دل میں کوئی اور، دماغ میں کوئی اور، گاڑی کسی اور کی میں نہیں بیٹھے ہوتے. شایان نے دعا کو دیکھتے ہوئے گاڑی سٹارٹ کی. آج تو یہ بکواس کرلی ہے مگر آئندہ مجھ سے اس طرح بات نہیں کرنا ورنہ میں تمہیں جان سے مار دوں گی. میرا شمار ان لڑکیوں میں نہیں ہوتا مجھے کوئی شوق نہیں چڑھا تھا تم سے شادی کرنے کا _____ دعا نے چیختے ہوئے کہا مگر مجھے تو بہت شوق چڑھا تھا ایک پاگل لڑکی سے شادی کر کے اپنی زندگی برباد کرنے کا ______ شایان مسلسل طنز کے تیر چلا رہا تھا. کوشش کیا کرو کہ تم مجھ سے بات نہیں کرو تو بہتر ہے. مجھے تمہاری شکل کے ساتھ ساتھ آواز سے بھی نفرت ہوگئی ہے. دعا نے سبکی کے احساس سے باہر دیکھا اچھا مگر میرے ساتھ تو معاملہ الٹ ہو گیا ہے. میں تم پر بری طرح عاشق ہو گیا ہوں. تمہارے بغیر مجھے کہیں چین نہیں آتا میں مر جاؤں گا اگر تم مجھے چھوڑ کر گئی تو _____ شایان اسے چڑا رہا تھا جب کہ دعا کا غصے سے برا حال تھا. اس کا بس نہیں چل رہا تھا کہ کیسے اپنا غصہ نکالے. مجھے اپنے گھر واپس جانا ہے میں تم جیسے انسان ساتھ نہیں رہ سکتی. دعا کے بولنے سے شایان نے فوراً گاڑی ایک سائیڈ پر لگائی اور مسکراتے ہوئے اس کی طرف دیکھا ہم دونوں کو ایک دوسرے سے سچی محبت ہو گئی ہے. تبھی تو ہماری سوچیں بھی ملنے لگی ہیں. اسے ہی سچے عاشق کی نشانی کہتے ہے. شایان نے آنکھ مارتے ہوئے پاکٹ سے ٹکٹ نکال کر دعا کے آگے کیے. مجھے تم سے بھی زیادہ جلدی ہے تمہیں واپس بھیجنے کی، یہ دیکھو میں نے کل ہی ٹکٹ بک کروا لیے تھے. شایان نے ٹکٹ دعا کے آگے لہراتے ہوئے دوبارہ پاکٹ میں رکھ لئے جب کہ شایان کی اس حرکت پر دعا ایک دم گم صن ہو گی. اگر میں اب واپس گی تو سب کو کیا وجہ بتاؤں گی ......... ؟؟ پھپھو ، تائی اور سب سے بڑھ کر ابا ______ دعا کو ایک دم رونا آنے لگا. مجھے جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہیے. میں نے جلدی میں غلطی کردی ہے. یہ میں نے کیا کر دیا. میں تو صرف اسے تنگ کرنا چاہ رہی تھی کہ یہ مجھے خود چھوڑ دے مگر میں نے سوچا ہی نہیں کہ اس کے بعد میرا کیا ہوگا.......... ؟؟ دعا کو اپنا آپ پاگل لگ رہا تھا. کیا گاڑی میں ہی رات رہنے کا ارادہ ہے. مانا کہ تمہیں اپنے گھر واپس جانے کی بہت خوشی ہے مگر ٹکٹ صبح کے ہیں ابھی کے لئے باہر تشریف لے آؤ. دعا اپنے خیالوں میں اتنی گم تھی کہ اسے پتہ ہی نہیں چلا کہ کب وہ گھر پہنچی. شایان کے دروازہ کھولنے پر وہ باہر نکلی اور چپ چاپ اپنے کمرے کی طرف چل پڑی جبکہ شایان کو ایک بار پھر دعا کی ذہنی حالت پر شک گزرا. 🔖🔖🔖🔖🔖
