Carpe Diem By Rabia Khan NovelR50500 Last updated: 2 February 2026
Rate this Novel
No chapters found.
Carpe Diem
Author: Rabia Khan
Novel code: NovelR50500 COMOLETE NOVEL DOWNLOD LINK AVAILABLE
یہ سب کہہ رہے ہیں کہ تم نے کسی باڈی گارڈ کو دھوکہ دیا ہے۔ اسے کسی معاملے میں اندھیرے میں رکھا ہے۔ کیا یہ سب سچ ہے۔؟"
اس نے سر ہلایا تھا۔ شگفتہ کے چہرے پر اک ناگوار سا تاثر ابھرا۔
"وہ گارڈ ہوتا کون ہے اس بات سے اوفینڈ ہونے والا۔۔؟تمہارا اس سے ایسا کوئ تعلق نہیں تھا۔ کہیں تم اسکی ٹینشن تو نہیں لے رہیں۔۔؟ "
اس نے انکی جانب سنجیدگی سے دیکھا تھا۔ بس لمحے بھر کو۔۔
"میں نے اسے استعمال کیا تھا، ماں۔ اور مجھے اس بات پر بے حد افسوس ہے۔ اس نے میرے ساتھ اتنی دل جمعی سے کام کیا اور میں نے کیا کیا اس کے ساتھ۔۔؟"
وہ ذرا متاثر نہیں ہوئ تھی۔ بلکہ اسکے جذباتی ردعمل پر اسے حیرت ہوئ تھی۔ اسکی آنکھوں میں اگلے ہی پل ناسمجھی سی ابھری۔
"واٹ۔۔! ایک عدد عام سے باڈی گارڈ کے لیے تم اتنا ایموشنل کیوں ہورہی ہو، سیلین۔۔؟کیا تمہاری زندگی میں تمام مسائل ختم ہوگئے ہیں جو تم اس ادنیٰ سے گارڈ کے خفا ہونے کی پریشانی بھی اپنے سر پر مسلط کررہی ہو۔؟"
اسے تو بہت تعجب ہوا تھا۔ سیلینہ کو اپنی کنپٹیاں سلگتی محسوس ہونے لگی تھیں۔ اس نے گہرا سانس لے کر خود کو بھڑکنے سے روکا تھا۔
"مجھے مزید اس بارے میں کوئ بات نہیں کرنی۔ آپ پلیز یہاں سے جائیں۔ مجھے آرام کرنا ہے۔"
