Dasht-e-Harjai by Sara Arooj NovelR50482 Last updated: 3 January 2026
No Download Link
290.6K
11
Rate this Novel
Dasht-e-Harjai by Sara Arooj
Novel Code: NovelR50482
وہ نہایت تلخ لہجے میں اس سے مخاطب ہوا۔۔اور ڈرسینگ سے منسلک الماری میں گیا وہاں اس ایک چھوٹا سا لال رنگ کا باکس نکال کر لایا اور احسان کرنے والے انداز میں اس کی جانب کیا۔۔
یہ لو۔۔!! پہن لینا۔۔۔موم نے دیے تھے۔۔
سماہرہ نے درد سی بھری آنکھیں اٹھا کر اس کی جانب دیکھا جیسے یہ باور کروانا چاہ رہی ہو۔۔سارے ارمان تو چکنا چور کر چکے ہو۔۔اب اس کھوکھلی چیز کا کیا فائدہ۔۔
میں نے یہ پہنے کے لئیے دیے ہیں نا کہ انہیں یہاں رکھنے کے لئیے۔۔۔
اس کو باکس ڈروز میں رکھتے دیکھ کر بولا۔۔
میری بات نظرانداذ کی جائے۔۔یہ مجھے بالکل بھی گوارا نہیں ہے۔۔
وہ غصے میں اس کی جانب بڑھا ،باکس کو تھام کر ان میں سے سونے کے نفیس کنگن نکال کر سختی سے اس کی کلائی تھام کر اس میں پہناتے ہوئے بولا۔۔
سس۔۔۔سختی سے کلائی تھامے جانے پر اس کی سسکی نکلی تھی۔۔
چلو اب نیچے۔۔اور اپنا موڈ ٹھیک رکھنا ۔۔آئندہ شکایت کا موقع نا ملے۔۔
وہ کہتا باہر کی جانب بڑھا جبکہ وہ اپنی کلائی کو سہلانے لگی جہاں اس کی انگلیوں کے نشان واضع تھے۔
