Weran Zindagi by Jameela Nawab 50361

Weran Zindagi by Jameela Nawab 50361 Last updated: 14 November 2025

423.6K
17

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

  Weran Zindagi by Jameela Nawab

صبیحہ بيگم نہایت ہی شفیق خاتون تھیں بہت پیار و محبت کرنے والی انسان ۔۔۔۔ہادی کی جان اپنی ماں میں بستی تھی ۔۔۔وہ گھر آتے ہی ماں کا ہاتھ چوم کر سلام کرتا اور جاتے ہوۓ بھی یہی معمول ہوتا۔۔۔
اس وقت دوپہر کے ایک بج رہے تھے وہ خاص ان سائنز کے لئے گھر آیا تھا اب وہ دوبارہ آفس کے لئے سڑک پر تھا
وہ سگرٹ دانتوں میں دبا کر اب لائٹر کی تلاش میں ڈیش بورڈ کی طرف متوجہ ہوا تھا جانے کہاں سے ایک لڑکی بڑی سی چادر لیے اس کی گاڑی کے آگے آ کر رک گئی تھی اس نے تیزی سے سٹیرنگ کو گھوما کر اسے ٹکڑ لگنے سے بچا یا تھا وہ اپنی جگہ سے ایک انچ بھی نہیں ہلی تھی
"ارے مرنا ہی ہے تو کہیں اور جا کر مریں نا میری ہی گاڑی ملی تھی اس سعادت کے لئے ؟؟؟"
وہ چپ چاپ کھڑی ہاتھ میں فائل پکڑے غائب دماغی سے اسے دیکھ رہی تھی اس کی موٹی موٹی آنکھیں لال ہو رہی تھیں
"گونگی ہیں آپ ؟؟؟"
ہادی پاس ہو کر برہم ہوتا ہوا بولا تھا
"نہیں ۔۔۔۔نہیں تو ۔۔۔۔مجھے آج بھی جاب پر نہیں رکھا انہوں نے۔۔۔۔ماما مامی ۔۔۔۔مجھے گھر نہیں گھسنے دے گے ۔۔۔"
وہ خشک ہو نٹوں پر زبان پھیر کر خود كلامی میں بولی تھی
"کیا ؟؟؟؟"
"جاب؟؟؟"
"جاب چاہیے ؟؟؟"
"بس جاب کے لئے یہ قدم اٹھانے والی تھیں آپ محترمہ ؟؟؟"
"ہا ۔۔۔۔ہاں ۔۔۔۔"
آنسو زور قطار اس کے نرم گالوں کو بھگو گئے تھے
"پلیز رونا بند کریں ۔۔۔۔چلیں بٹھیں میرے ساتھ ۔۔۔میں جاب دیتا ہوں آپ کو ۔۔۔۔"
ہادی کالا چشمہ آنکھوں پہ لگاتا ہوا تیزی سے گاڑی کی طرف بڑھ گیا تھا وہ آنسو صاف کرتی پیچھے پیچھے آئی تھی ۔۔۔