Mera Ishq Novel By Irsa Rao NovelR50461 Last updated: 23 December 2025
No Download Link
Rate this Novel
Mera Ishq Novel By Irsa Rao
Novel Code: NovelR50461
" نن....نہیں پھوپھو نہیں پلیز......" وہ منت کر رہی تھی مگر وہ اس کے قریب تر آتی جا رہی تھی اس کے ہاتھ میں سلاخ نما روڈ تھی جو دہکتے ہوئی آگ سے نکالی گئی تھی جس پر "عوم" لکھا تھا جس کا مطلب وہ شاید اچھے سے جانتی تھی وہ پیچھے کھسکتی جا رہی تھی مگر وہ عورت اس کے قریب آتی جا رہی مزید پیچھے وہ کھسک نہیں سکی شاید پیچھے دیوار تھی اس عورت نے اس کا بازو پکڑ لیا وہ چھڑوانے نا کام کوشش کرنے لگی مگر وہ عورت تب تک اس کے بازو پر وہ دہکتا ہوا روڈ رکھ چکی تھی اس کے منہ سے چیخ نکلی وہ دہکتی ہوئی روڈ اس کے گوشت کو جلا رہی تھی اسے اپنے ہاتھ پر جلن محسوس ہورہی تھی جلنے کا درد کیسا ہوتا یہ وہ آج سمجھ چکی تھی آنسؤں سے اس کا چہرہ تر تھا اس نے پاس پڑا ایک گلدان اٹھایا اور پوری قوت سے اس عورت کے سر پر دے مارا اس عورت نے یک دم اس کا ہاتھ چھوڑا سر سے خون نکل رہا تھا اور وہ وہیں فرش پر گر گئی
