Bahar Dastak De Rahi Hai by Haya Bukhari Emergency Nikah Romance Novel NovelR50835

Emergency Nikah | After Marriage | Family Drama | Romance | Forced Marriage | Emotional Romance | Happy Ending

اگر ایک بے گناہ لڑکی اپنی عزت بچانے کے لیے پورے جرگے کے سامنے خود ہی ایک ایسے شخص پر الزام لگا دے جس سے وہ دل و جان سے محبت کرتی ہو، تو اس کے پیچھے کون سا راز چھپا ہو سکتا ہے؟ “بہار دستک دے رہی ہے” ایک ایسی ہی جذباتی کہانی ہے جو ابتدا سے ہی قاری کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے۔

Novel Sneak: 

جرگے میں زیادہ تر ساحر کی برادری کے ہی لوگ تھے۔ اسید کی طرف سے صرف اس کے ماموں اور دور کے ایک چاچو اپنے جوان بیٹوں کے ہمراہ شریک ہوئے تھے۔ اسید کے قرآن پاک پہ ہاتھ رکھ کر قسم کھانے نے سب کے چہروں کو قدرے اطمینان بخشا تھا مگر پھر ساحر اور دوسرے محلے والوں کی گواہی سے یہ اطمینان جاتا رہا تھا۔
سحر گاڑی میں ہی بیٹھی یہ سارا منظر دیکھ رہی تھیں۔ ان کی نگاہیں صفا پہ جمی تھیں۔ وہی ان کے اور ان کے بیٹے کے کردار کو بچا سکتی تھی، ان کے دامن پہ گرے چھینٹے صاف کر سکتی تھی۔ لیکن اس وقت وہ چونکیں، جب برادری کی عورتوں نے صفا کو قرآن پاک کی قسم کھانے کے لیے آگے کیا۔ انہوں نے واضح طور پہ ساحر کو چونکتے دیکھا تھا۔ ایک بے گناہ قرآن پاک پر ہاتھ رکھتے جھجک کھا جائے قسم کے ڈر سے، تو ضرور کوئی نہ کوئی بات تو ہوئی ہوگی نا! ساحر جیسا شاطر انسان بھی یہی سمجھا تھا۔ سحر کے لبوں پر مطمئن سی مسکراہٹ مچل گئی۔
“میں ایسی حالت میں نہیں ہوں کہ اس پاک کتاب کی قسم کھا کر خود کو عذاب الٰہی کے قابل بناؤں، اس لیے میں اپنے گناہ کا اعتراف کرتی ہوں۔ اس رات واقعی میں اسید محمود سے ملنے ہی ان کی چھت پر گئی تھی!” وہ مضبوط لہجے میں بولنے لگی۔ ساحر کے چہرے پہ اب کامیابی کی مسکراہٹ رقص کرنے لگی تھی اور اسید نے اپنا نا شناسا چہرہ مزید تن لیا تھا۔ غصے سے اس کی کنپٹی کی رگیں لال پڑنے لگی تھیں، اس کی نظریں صفا پہ جمی تھیں۔ صفا نے نظروں کا زاویہ بدل لیا تھا۔
“ہم کبھی اپنی حد سے آگے نہیں بڑھے، خدا گواہ ہے کہ میں اسید محمود سے بہت محبت کرتی ہوں اور اس واقعے کے بعد تو خصوصاً اب کسی اور مرد کے بارے میں سوچنا بھی میرے لیے جاں گسل ہے۔” سارے مجمع میں سرگوشیاں ابھریں۔
“میری تمام بزرگ لوگوں سے درخواست ہے کہ اب اس واقعے کے بعد شاید ہی کوئی عزت دار مرد مجھے قبول کرے اور شاید کوئی کر بھی لے مگر سب اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں کہ مجھے وہ عزت اور احترام کبھی نہیں مل سکے گا۔ اسید محمود آج اپنے وعدوں اور قسموں سے مکر رہا ہے، میری زندگی تباہ کر کے یہ اب مجھ سے جان چھڑا کر اپنی پاک دامنی بچانا چاہتا ہے۔ مجھے امید ہے جرگہ انصاف پر مبنی فیصلہ کرے گا۔” اسید کا بس نہیں چل رہا تھا کہ وہ اس لڑکی کا گلا دبا دے، وہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ جس لڑکی کے لیے سوچ سوچ کر وہ پریشان ہوتا رہا تھا، وہ یوں کھلے عام اس کی عزت کی دھجیاں اڑا کے رکھ دے گی! ادھر صفا کے اس مطالبے پر ساحر کے بھی ہوش اڑ چکے تھے۔
“یہ بات غلط ہے!” وہ اٹھ کھڑا ہوا، “ان دونوں کو سزا دی جائے!”
“دوسری سزا کیسی؟ انہوں نے کوئی گناہ نہیں کیا۔ لیکن پھر بھی جس قدر بھونگا (تاوان) آپ لوگ کہیں گے ہم بھرنے کے لیے تیار ہیں اور ان دونوں کے لیے یہی سزا کافی ہوگی کہ ان کو ہمیشہ کے لیے نکاح کے بندھن میں باندھ دیا جائے۔” اسید کے چاچا نے پہلی بار مداخلت کی تھی۔
“رکو چاچا!” اس نے کچھ کہنا چاہا مگر انہوں نے ہاتھ اٹھا کر اسے کچھ بھی کہنے سے منع کر دیا۔
“جو کچھ تم نے کیا وہ کافی ہے اسید بچے! اب ہمیں اپنی ذمہ داری سنبھالنے دو۔” اسید کو خاموش کرانے کے بعد وہ دوبارہ جرگے کے ممبران کی طرف متوجہ ہوئے۔ “میرے خیال میں تو لڑکے کے والدین اور لڑکی کے والدین کو بھی اس فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔” جرگے کے معتبرین نے بھی اسید کو فرماں برداری سے سر جھکاتے دیکھ کر آپس میں صلاح شروع کر دی تھی۔
“لیکن ہمیں یہ فیصلہ منظور نہیں، بہتر یہی ہے کہ بھونگے کی رقم مقرر کی جائے اور بس۔” ساحر ایک مرتبہ پھر چلایا۔
دانش مندی یہی ہے کہ اب لڑکا اس لڑکی سے شریعت کے عین مطابق شادی کرے اور لڑکی کے گھر والوں کو ریت کے مطابق تاوان بھی ادا کرے۔” سب سے معمر ترین رہنما نے دلائل دیے تو باقی ممبران بھی اثبات میں سر ہلانے لگے۔
“ٹھیک ہے، آپ لوگ سزا کے طور پہ جتنی بھی رقم مقرر کریں گے، آج شام تک ہی ادا کر دی جائے گی۔ آپ گواہ کے طور پہ کوئی بھی ثالث مقرر کر سکتے ہیں اور میں چاہوں گا کہ نکاح کا اہتمام بھی آج ہی کر لیا جائے تو بہتر ہے۔ ” اسید کے ماموں نے گفتگو میں پہلی بار حصہ لیا “ٹھیک ہے، تو آج شام سات بجے تک اسید محمود مسماۃ صفا علی کے گھر والوں کو تین لاکھ پچاس ہزار کی نقد رقم بھی ادا کرے گا اور آج ہی کی شام سادگی سے ان دونوں کے نکاح کی تقریب بھی کالونی کی مسجد میں ادا کی جائے گی اور لڑکے کو بھی کسی اور جگہ رہائش اختیار کرنی پڑے گی تاکہ آگے یہ متنازع کا باعث نہ بن سکے۔” انہوں نے فیصلہ سنا دیا تھا، اسید غصے سے مٹھیاں بھینچے کھڑا ہوا تھا “صفا!” آتشی گلابی رنگ کے عروسی ملبوس میں سکڑی سمٹی، نازک سی صفا بے شک اس وقت زندگی کے سب سے خوبصورت بندھن میں جڑی تھی۔جو رات لڑکی کی آنکھوں کو کئی خواب دے کر جگمگا دیتی ہے، وہ رات صفا کو مستقبل کی فکر دے گئی تھی۔ اس نے جو کھیل کھیلا تھا اس کا انجام کیا ہوتا؟ اس رات جب حیا کی لالی عورت کے چہرے کو مزید سنگھار بخشتی ہے، اس کے خوبصورت چہرے پر تفکر چھا رہا تھا۔
وہ اب حلیہ تبدیل کرنے کے بارے میں سوچ رہی تھی مگر جیسے ہی ہاتھ ہینڈل تک پہنچا، باتھ روم کا دروازہ کھلا اور سفید آرام دہ لباس میں ملبوس اسید محمود باہر نکلا۔ اسے اپنے سامنے دیکھ کر وہ ٹھٹک کر رک گیا۔ گہری نگاہ اس کے اداس مگر دلکش سراپے پر ڈالی، پھر وہیں تھم گیا۔
“آپ یہاں تھے؟” بے اختیار ہی اس کے لبوں سے نکلا۔
“جی! آپ کا کیا خیال تھا؟ اتنی دھوم دھام سے شادی ہونے کے بعد میرے ایک درجن دوست مجھے تنگ کرتے ہوئے دروازے تک چھوڑ کے جاتے؟” وہیں دروازے کی چوکھٹ سے ٹیک لگا کر، سینے پر ہاتھ باندھے اس نے طنز بھرے لہجے میں کہا۔ نظریں ہنوز صفا پہ ہی ٹکی تھیں۔ وہ شرمندہ سی ہو گئی، تبھی بس کانپتی لرزتی پلکیں جھک گئیں، کچھ بول نہ سکی۔ اسید کے دل کو کچھ ہوا، اس نے آگے بڑھ کر صفا کا ہاتھ تھاما، کانچ کی چوڑیاں جھنجھنا اٹھیں

Novel Summary

بہار دستک دے رہی ہے معروف لکھاری حیا بخاری کا ایک خوبصورت خاندانی اور رومانوی ناول ہے جس کی کہانی محبت، عزت، اعتماد اور قربانی جیسے مضبوط جذبات کے گرد گھومتی ہے۔

کہانی کی مرکزی کردار صفا ایک سادہ، باحیا اور حساس لڑکی ہے جو اپنے استاد کے بیٹے اسید محمود کی ہمسائی بھی ہے۔ وقت کے ساتھ صفا کے دل میں اسید کے لیے محبت جنم لیتی ہے، لیکن وہ اپنی محبت کو ہمیشہ اپنے دل میں ہی چھپا کر رکھتی ہے۔ دوسری طرف اسید بھی صفا کی عزت اور کردار کی قدر کرتا ہے، مگر دونوں میں سے کوئی بھی اپنے جذبات کا اظہار نہیں کر پاتا۔

کہانی اس وقت ایک خطرناک موڑ اختیار کرتی ہے جب صفا کا بداخلاق کزن اس کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ عین اسی لمحے اسید بروقت پہنچ کر صفا کو اس مشکل صورتحال سے بچا لیتا ہے۔ اگرچہ اسید صفا کی عزت بچا لیتا ہے، لیکن اصل آزمائش اس کے بعد شروع ہوتی ہے۔

معاملہ خاندان اور برادری کے جرگے تک پہنچ جاتا ہے جہاں صفا ایک ایسا فیصلہ کرتی ہے جس سے ہر شخص حیران رہ جاتا ہے۔ اپنی عزت، خاندان اور مستقبل کو بچانے کے لیے وہ سب کے سامنے اسید کا نام لے لیتی ہے۔ اس کے اس اعتراف سے پورا ماحول بدل جاتا ہے اور اسید شدید غصے اور حیرت میں مبتلا ہو جاتا ہے کیونکہ وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ صفا ایسا قدم اٹھائے گی۔

جرگے میں مختلف دلائل اور بحث کے بعد آخرکار یہ فیصلہ ہوتا ہے کہ صفا اور اسید کا نکاح کر دیا جائے تاکہ دونوں خاندانوں کی عزت برقرار رہے اور مستقبل میں کسی نئے تنازعے کو روکا جا سکے۔ ساتھ ہی رسم و رواج کے مطابق جرمانہ بھی مقرر کیا جاتا ہے۔

اصل کہانی نکاح کے بعد شروع ہوتی ہے، جہاں دو ایسے لوگ ایک رشتے میں بندھ جاتے ہیں جن کے درمیان محبت تو موجود ہوتی ہے، مگر اعتماد، غلط فہمیاں اور خاموشیاں ان کے تعلق کو مشکل بنا دیتی ہیں۔ صفا مسلسل اس خوف میں مبتلا رہتی ہے کہ اس نے جو فیصلہ کیا، اس کا انجام کیا ہوگا، جبکہ اسید کے دل میں غصہ، تکلیف اور بے شمار سوالات جنم لیتے ہیں۔

رفتہ رفتہ حالات دونوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع دیتے ہیں۔ غلط فہمیاں دور ہونا شروع ہوتی ہیں، قربانیاں سامنے آتی ہیں اور محبت اپنی اصل صورت میں ظاہر ہونے لگتی ہے۔ دونوں کردار زندگی کی آزمائشوں سے گزر کر اس حقیقت کو سمجھتے ہیں کہ مضبوط رشتے صرف محبت سے نہیں بلکہ اعتماد، برداشت اور معافی سے قائم رہتے ہیں۔

یہ ناول صرف ایک ایمرجنسی نکاح کی کہانی نہیں بلکہ خاندان، عزت، معاشرتی دباؤ، عورت کی مجبوری، مرد کی خودداری اور بعد از شادی محبت کے خوبصورت سفر کو بھی نہایت دلکش انداز میں بیان کرتا ہے۔

Main Characters

صفا — ایک باحیا، حساس اور محبت کرنے والی لڑکی۔

اسید محمود — خوددار، باکردار اور ذمہ دار نوجوان۔

ساحر — کہانی کا منفی کردار جس کی وجہ سے پوری کہانی ایک نئے موڑ پر پہنچتی ہے۔

Why Read This Novel?

  • ایمرجنسی نکاح پر مبنی منفرد کہانی
  • بعد از شادی محبت کا خوبصورت سفر
  • جذباتی اور خاندانی ماحول
  • مضبوط مرکزی کردار
  • خوبصورت اختتام

بہار دستک دے رہی ہے حیا بخاری کا ایک خوبصورت رومانوی اور خاندانی ناول ہے جس میں ایمرجنسی نکاح، بعد از شادی محبت، اعتماد، قربانی اور رشتوں کی آزمائش کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔

If the PDF does not load, use the download button above to save the novel and read it offline.

Skip to PDF content

Bahar Dastak De Rahi Hai Novel, Bahar Dastak De Rahi Hai PDF, Bahar Dastak De Rahi Hai by Haya Bukhari, Haya Bukhari Novels, Haya Bukhari Urdu Novels, Bahar Dastak De Rahi Hai Novel Summary, Bahar Dastak De Rahi Hai Review, Emergency Nikah Novel, After Marriage Novel, Family Drama Novel, Romantic Urdu Novel, Forced Marriage Novel, Happy Ending Urdu Novel, Read Bahar Dastak De Rahi Hai Online, Download Bahar Dastak De Rahi Hai PDF, Urdu Romantic Novel, Complete Urdu Novel, Read Urdu Novels Online, Urdu Novel PDF, Best Urdu Romance Novels

FAQ

کیا بہار دستک دے رہی ہے مکمل ناول ہے؟

جی ہاں، یہ مکمل ناول ہے۔

کیا اس ناول کا اختتام خوشگوار ہے؟

جی ہاں، ناول کا اختتام خوشگوار ہے۔

اس ناول کی مصنفہ کون ہیں؟

حیا بخاری۔

اس ناول کا مرکزی موضوع کیا ہے؟

ایمرجنسی نکاح، بعد از شادی محبت اور خاندانی رشتے۔

کیا PDF دستیاب ہے؟

جی ہاں، Download Button کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔

#BaharDastakDeRahiHai #HayaBukhari #UrduNovel #UrduRomance #EmergencyNikah #AfterMarriage #FamilyDrama #ForcedMarriage #LoveStory #RomanticNovel #HappyEnding #EmotionalNovel #PakistaniNovels #UrduFiction #NovelReview #NovelSummary #ReadUrduNovels #UrduNovelPDF #OnlineReading #RomanticStories #BestUrduNovels #TrendingNovel #BookLovers #NovelRecommendations #Readelle

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Categories: After Marriage Love Story Emergency Nikah Emotional Fiction family drama Forced Marriage Based
Tags: After Marriage Bahar Dastak De Rahi Hai Novel Bahar Dastak De Rahi Hai PDF COMPLETE NOVEL Emergency Nikah Emotional Novel Family drama Forced marriage Happy Ending Haya Bukhari Haya Bukhari Novel love story PDF Novel Romance romantic urdu novel urdu novel

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *